مرکل کی سیاسی جماعت کو اہم جرمن صوبے میں شکست کا سامنا

مرکل کی سیاسی جماعت کو اہم جرمن صوبے میں شکست کا سامنا

برلن: جرمن صوبے زیریں سیکسنی میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں مرکزی جرمن مخالف جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابات میں چانسلر انجیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو شکست کا سامنا رہا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو تقریباً 37 فیصد ووٹ ملے جب کہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین 33.6 فیصد ووٹ حاصل کر پائی ہے۔ ا س صوبائی انتخابات میں 1959 کے بعدکرسچن ڈیموکریٹک یونین کی یہ سب سے بْری کارکردگی قرار دی گئی ہے۔ زیریں سیکسنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس نتیجے کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے لیے ایک دھچکہ قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں