شاہد خاقان عباسی کے نام تحریک انصاف کا خط, قومی ایئرلائین میں کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی

شاہد خاقان عباسی کے نام تحریک انصاف کا خط, قومی ایئرلائین میں کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے نام خط ارسال کردیاہے۔یہ خط سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے لکھا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے قومی ایئرلائین میں مفادات کے تصادم اور کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپ کی ذاتی ایئر لائین ایئر بلیو  کی جانب ہےجبکہ قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے۔وزیر اعظم بتائیں قومی ایئرلائین کے سابق سی ای او  برنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا؟

عندلیب عباس نے یہ بھی لکھا کہ اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا۔قومی ایئرلائین کے موجودہ سی ای او کی تقرری کیوں میرٹ پر نہیں کی گئی۔ اس تقرری کے لیئے اشتہار کیوں نہیں دیا گیا۔قومی ایئرلائین کا طیارہ پہلے مالٹا میں ایک فلم بندی کے لیئے دو لاکھ دس ہزار ڈالرز پر کرائے پر دیا گیا۔بعد ازاں اسے جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کردیا گیا۔

عندلیب عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اپ کی ذاتی ایئرلائین ایئر بلومیں ایسی واردات ہوتی تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا؟آپ کی ذاتی ایئرلائین تو انتہائی کامیاب ہے لیکن قومی ایئرلائین خسارے میں ہے۔

مصنف کے بارے میں