پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 47 ارب 61 کروڑ 96 لاکھ 83 ہزار 348 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 6 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار 370 روپے کی کمی رونما ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 90 لاکھ 25 ہزار 940 حصص کی کمی ریکارڈ کی گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39900، 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500، 40600 اور 40700 پوائنٹس کی 9 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 505.37 پوائنٹس کی تیزی سے 20715.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 561.72 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2210.56 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 183.25 پوائنٹس کی تیزی سے 15396.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 415.63 پوائنٹس کے اضافے سے 17946.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 478.80 پوائنٹس کی تیزی سے 20285.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 296 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 60.02 روپے کے اضافے سے 1705.02 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 56.15 روپے کی تیزی سے 1179.23 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی جے ڈی ڈبلیو شوگر اور فیصل اسپیننگ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمت 15 روپے کی مندی سے 370 روپے اور فیصل اسپیننگ کے حصص کی قیمت بھی 14.23 روپے کی کمی سے 270.67 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار چکوال اسپیننگ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 5.81 روپے سے شروع ہو کر 5.30 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 66 لاکھ 55 ہزار 500 حصص کے سودے 16.45 روپے سے شروع ہو کر 17.16 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار 110 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 2 کروڑ 16 لاکھ 97 ہزار 943 روپے رہا۔

مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 16 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ 54 ہزار 172 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 63 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار 520 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 24 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مصنف کے بارے میں