روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی الٹ گئی

روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی الٹ گئی

ڈھاکہ :میانمار میں انسانیت سوز مظالم اورظالمانہ تشدد سے تنگ آکر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کے بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے وقت اس میں 50افراد سوار تھے جو میانمار سے جان بچا کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش جا رہے تھے کہ اسی دوران اچانک یہ واقعہ رونما ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے50افراد میں سے 21کو زندہ بچا لیا جبکہ 5افراد اس افسوسناک واقعہ میں جان سے گئے۔ جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم لا پتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جا ری ہے۔