دس سال کے دوران پاکستان بلند ترین شرح نمو پر ہے : سرتاج عزیز

دس سال کے دوران پاکستان بلند ترین شرح نمو پر ہے : سرتاج عزیز

اسلام آباد :ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ ہماری کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری روابط کا فروغ وقت کی ا ہم ضرورت ہے ۔


برطانوی وزیر اعظم کے نمائندہ خاص اوون جیکسن نے ملاقات کے موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فرو غ دینا چاہتا ہے اس کے علاوہ پاکستان پڑوسی ملکوں سے بھی پرامن اور مساویانہ تعلقات کا خواہش مند ہے ۔افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لئے پاکستان اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا ۔ کیونکہ پاکستان نے امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست منسلک ہے ۔


سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے قیام امن کی راہ ہموار ہوئی ہے اس کے علاوہ پاکستان نے خطے میں امن قائم کرنے کے لئے بیش بہا قیمتی قربانیاں دی ہیں کیونکہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے ہی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے اور انہی کامیاب معیشت حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی ہے۔


سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروبار روابط کا فروغ ناگزیر ہے کیونکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اس موقع پر اوون جیکسن نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں برطانیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔