سری لنکن بورڈ نے ٹیم لاہور بھیجنے کا اعلان کر دیا

سری لنکن بورڈ نے ٹیم لاہور بھیجنے کا اعلان کر دیا

ابو ظہبی : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرا ٹی ٹوینٹی کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا حتمی اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے حتمی اعلان کر دیاہے جس کے مطابق سری لنکا کی ٹیم تیسرا ٹی ٹوینٹی 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلے گی جبکہ پہلا ٹی ٹوینٹی 26اکتوبر اور دوسرا میچ 27اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے کپتان اوپل تھرنگا سمیت فاسٹ باولر ملنگا اور سورانگا لکمل نے لاہور میں میچ کھیلنے سے انکا کر دیا تھا تاہم سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان بھیجنے جانے والی ٹیم کا اعلان 17 اکتوبر کو کیا جائے گا۔