زمین کے مقابلے میں 10 گنا بڑا سیارہ دریافت

 زمین کے مقابلے میں 10 گنا بڑا سیارہ دریافت

واشنگٹن : تحقیق دانوںنے نظام شمسی میں ایک اور بڑے حجم کے سیارے کا سراغ لگایا ہے تاہم اس کو نظام شمسی کا ایک اور سیارہ قرار نہیں دیا گیا۔

ایک اندازے کے مطابق یہ نیپچون کے حجم جتنا بڑا سیارہ ہے جو ہمارے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور اس کا مدار پلوٹو سے خاصا دور ہے۔اس سیارے کو تحقیق دانوں نے ”پلینٹ نائن“ کا نام دیا ہے اور یہ زمین کے مقابلے میں 10 گنا بڑا اور اس کا مدار سورج سے 20 گنا دور ہے۔ اسے سیارے کو سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں 10 سے 20 ہزار سال لگتے ہیں۔ اس اعلان کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہمارے نظام شمسی میں ایک نیا سیارہ ہے۔

خلا میں دور موجود اس سیارے کی موجودگی فی الحال نظریاتی حد تک پہنچ سکی ہے اور اب تک اس نویں سیارے کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہر فلکیات اب اس سیارے کو نظام شمسی میں تلاش کررہے ہیں جس کی پیش گوئی تحقیق دانوں نے کی ہے۔

مصنف کے بارے میں