آسٹریاکی پیپلز پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں میدان مار لیا

آسٹریاکی پیپلز پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں میدان مار لیا

آسٹریا کی قدامت پسند پیپلز پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اکتیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے تمام حریفوں پر برتری حاصل کر لی -

تفصیلات کے مطابق آسٹریا کے عام انتخابات میں حجاب اور پناہ گزینوں کی مخالف پیپلزپارٹی نے ایک سو تراسی میں سے اکسٹھ نشستیں حاصل کیں جبکہ فریڈم پارٹی، ستائیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی اور ترپن نشستوں پر قبضہ جمایا-
ان انتخابات میں گرین پارٹی کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اوراسے صرف تین اعشاریہ تین فیصد ووٹ ملے اور وہ پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکی- اس پارٹی کو گذشتہ انتخابات میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملے تھے- عام انتخابات کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اکتیس سالہ لیڈر سباستین کورٹز آسٹریا کے صدرمنتخب ہوں گےاور یوں وہ یورپ کے سب سے کمسن سربراہ مملکت ہوں گے۔
عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کہ جو چار سال قبل چھبیس اعشاریہ نو فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر تھی، ان انتخابات میں چھبیس اعشاریہ آٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے باون نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی - اسی طرح لیبرل پارٹی نیوس کو پانچ فیصد ووٹ اور نو نشستیں حاصل ہوئیں اور پیلز پارٹی کو چار اعشاریہ ایک فیصد ووٹ اور آٹھ نشستیں ملی ہیں -