ورون دھون مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنیں گے

ورون دھون مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنیں گے

ممبئی : مادام تساﺅ میوزیم نے بالی وڈ اداکار ورون دھون کا بھی مومی مجسمہ بنانے کا اعلان کردیا۔ وہ نئی نسل کے پہلے نوجوان اداکار ہیں جن کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساو  میوزیم کی زینت بنے گا۔ اس میوزیم میں امیتابھ بچن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا مجسمہ بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ کئی بالی ووڈ  اداکاروں کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساو  میں موجود  ہیں، ان میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ہریتک روشن، کترینہ کیف، کرینہ کپور، ایشوریا رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔

اپنا مومی مجسمہ بننے کا اعلان اداکار نے ٹوئٹراکاونٹ پر کیا، ساتھ ساتھ ایسی تصاویر بھی شیئر کی جن میں اس میوزیم کی ٹیم مجسمے کے لیے ان کے لکس کاپی کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کافی خوش ہیں اور اپنا مجسمہ دیکھنے کے لیے بےحد پرجوش بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں