دبئی ایئر پورٹ پر امیگریشن کی کارروائی میں حیران کن تبدیلی

دبئی ایئر پورٹ پر امیگریشن کی کارروائی میں حیران کن تبدیلی

دبئی :دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی


غیر ملکی میڈیاکے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔امیگریشن کی کارروائی کے لئے ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرینگے جو 80 کیمروں سے آراستہ ہوگی۔


مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مسافر کے پلک جھپک ایکشن کے دوران ہی امیگریشن کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا جبکہ 2020 ء تک اس منصوبے کو حتمی شکلدی جائے گی۔