امریکہ سے تعلقات رکھنے سے صرف ہمیں نقصاں ہوا ہے: خواجہ آصف

امریکہ سے تعلقات رکھنے سے صرف ہمیں نقصاں ہوا ہے: خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کئی سالوں سے تعاون جاری ہے جس کا فائدہ نہیں بلکہ صرف نقصان ہوا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کئی سالوں سے تعاون جاری ہے جس کا ہمیں صرف نقصان ہوا ہے فائدہ نہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے اہم کردار ادا کیا اورآنے والے چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ شروعات بہتر ہوئی ہے۔


انکا کہناتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پاک امریکا تعلقات تناﺅ کا شکار تھے، دونوں ممالک میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ امریکی وزیرخارجہ اور داخلہ دونوں پاکستان کے دورے پرآرہے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔