سائنسدانوں نے آنسو سے بجلی بنانے کا طریقہ ایجاد کر لیا

سائنسدانوں نے آنسو سے بجلی بنانے کا طریقہ ایجاد کر لیا

لاہور: آپ نے پانی، ہوا، سورج سمیت مختلف طریقوں سے بجلی بنانے کے طریقے تو سنے ہوں گے ، مگر کبھی آپ نے آنسووں کے ذریعے بجلی بنانے کا طریقہ سنا ہے؟ اگر نہیں تو تیار ہوجائیں کیونکہ سائنسدانوں نے آنسوو¿ں سے بجلی پیدا کرنے کا طریقہ ایجاد کر لیا۔
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے سمارٹ فون کو چارج کر سکیں گے۔ محققین کے مطابق آنسو وں میں موجود پروٹین پر پریشر ڈال کر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔پریشر ڈال کر بجلی بنانے کے عمل کو ‘ڈائریکٹ پائزو الیکٹرک سٹی’ کا نام سے جانا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیم نے یہ دریافت دو الیکٹروڈز کے درمیان موجود چیزوں کو نچوڑ کراور نکلنے والی انرجی کی پیمائش کر کے کی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کے یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں بجلی کی میڈیکل امپلانٹ ، جیسے کہ پیس میکر میں استعمال کیا جاسکے گا۔