سنجے دت فلم ” دا گڈ مہاراجا“ کا حصہ نہیں ہونگے

سنجے دت فلم ” دا گڈ مہاراجا“ کا حصہ نہیں ہونگے

ممبئی : اداکار سنجے دت فلمساز امنگ کمار کی فلم ” دا گڈ مہاراجا “ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سنجے دت اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم نہیں کر رہے۔ وہ اس وقت فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، جس کے بعد سنجے دت فلم ”تورباز“ کی عکسبندی اور اپنی ہوم پڑوڈکشن کے بینر تلے بننے والی ملیالم فلم کی ریمیک پر کام شروع کریں گے۔اس کے علاوہ فلم ”سڑک 2“ کا بھی حصہ ہوں گے۔

 

اداکار سنجے دت نےیہ بھی کنفرم کیا تھا کہ ان کی توجہ فلم” منابھائی 3“ پر مرکوز ہو   گی۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ”منابھائی“ 2003ء  جبکہ  اس کا سیکوئل ”لگے رہومنا بھائی“  2006ءمیں ریلیز ہوا تھا  جس نے بہترین بزنس کیا۔