پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 32 رنز سے فتح

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 32 رنز سے فتح

ابوظہبی: قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے اںٹرنیشنل میں سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکن ٹیم 219 رنز کے تعاقب میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی باولرز نے سری لنکن بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ سری کی جانب سے نروشن ڈکویلا اور کپتان اپل تھرنگا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جنید خان نے تیسرے ہی اوور میں ڈکویلا کو 10 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد کوشل مینڈس بھی صرف 10 رنز ہی بناسکے وہ حسن علی کا شکار بنے۔ اس کے بعد تھریمانے 12، چندیمل 2، سری وردنا 3، تھیسارا پریرا 7 اور دنانجیا صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔

کپتان تھرنگا وکٹ پر ڈٹے رہے اور آٹھویں وکٹ کیلئے جیفری ویندرسے کے ہمراہ 76 رنز کی شراکت داری قائم کی مگر ویندرسے رومان رئیس کو شارٹ مارتے ہوئے باو¿نڈری لائن پر فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد لکمل بیٹنگ کے لیے آئے مگر صرف ایک رنز بناکر ہی رن آو¿ٹ ہوگئے تاہم کپتان تھرنگا نے اس دوران اپنی سنچری مکمل کی وہ 112 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 3 جب کہ رومان رئیس، جنید خان، حسن علی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے اپنی بلے بازی کا آغاز انتہائی مایوس کن کیا۔قومی ٹیم نے بابر اعظم کے 101 اورشاداب خان کے 52 رنز کی بدولت 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر اپنے سکور کو 210تک پہنچایا ۔ کھیل کے آغاز میں فخر زمان 11 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ سری احمد شہزاد 8 رنز بناکر ان کے پیچھے چل دیے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز محمد حفیظ 40 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور شعیب ملک 11 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 5 رنز بناکر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔ اگلے آوٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو 10 رنز بناکر جیفری وندرسے کا شکار بنے۔اسی طرح رومان رئیس اور حسن علی بھی زیادہ سکور کیے بغیر آوٹ ہو گئے۔