شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

شہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو  دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو  احتساب عدالت میں پیش کیا  گیا  جبکہ احتساب عدالت جانےوالے راستوں پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ۔احتساب عدالت جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں جس کے باعث سکولوں اور دفاتر جانیوالوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت پیش کیا گیا جبکہ ان کو بکتر بند کے بجائے عام گاڑی میں لایا گیا۔

خیال رہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں جن کو آج10 روزہ  جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔