شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کاافتتاح کردیا

شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کاافتتاح کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

سکھر:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاجتنی غربت میں نے سکھر میں دیکھی ہے اتنی کہیں نہیں دیکھی،100 دنوں میں انشاءاللہ سندھ کو مزید تین ٹرینیں دوں گا،،کسی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا۔میری پالیسی ایک ہے کہ غریب کو نہ چھیڑو اور امیر کو نہ چھوڑو جبکہ وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی اہم ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکھر تا خانپور روہی ایکسپریس چلائی جارہی ،موہن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سےکوٹری تک چلے گی،سکھر سے ایک اور تیز ٹرین چلاؤں گا کیونکہ یہ شہر میرا پسندیدہ شہر ہے،ریلوے کو آڑھت کی منڈی بنانے والوں کا انجام برا ہوگا،لوٹی ہوئی دولت ہمیشہ تباہی کے گڑھے میں لے جاتی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ریلوے میں 10 ہزار نئی بھرتیاں کروں،2031 نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی اہم ہے،پاک اور چین کے رشتے کو ریل ہی مضبوط بنا سکتی ہے، ریل کے بغیر سی پیک کا حسن و جمال اجاگر نہیں ہوسکتا۔

ریلوے کی ترقی کے لئے اہم میٹنگ اسی ماہ ہوگی،ML-1 اور ML-2 میری زندگی کا مشن ہے،ہماری حکومت کو پچھلی حکومت نے بیروزگاری کے سمندر میں دھکیلا ہے،میں نے وزیر بن کر کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی، جلد فریٹ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ30 دسمبر تک ملک بھر میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا،میں امیروں کا نہیں غریبوں کا وزیر ہوں،کسی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا،میری پالیسی ایک ہے کہ غریب کو نہ چھیڑو اور امیر کو نہ چھوڑو،کرپشن بڑے آدمی کا جھومر بن چکی ہے جبکہ کراچی سمیت ملک بھر میں ریلوے کے مہنگے پلاٹوں سے قبضے ختم کرائے جائیں گے۔