بنی گالہ تجاوزات کیس، سب سے پہلے عمران خان جرمانہ دیں‌ گے، چیف جسٹس

 بنی گالہ تجاوزات کیس، سب سے پہلے عمران خان جرمانہ دیں‌ گے، چیف جسٹس
کیپشن: ریگولرائزیشن کا معاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بنی گالہ تجاوزات کیس میں چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہو گا اور وہ جرمانہ ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بیان کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔ عدالت نے قواعد پر پورا نہ اترنے والی کمپنوں کی لیز منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا.

بنی گالہ تجاوزات کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریگولرائزیشن کامعاملہ حل ہونے تک نئی عمارتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہو گا جس کیلئے وہ جرمانہ ادا کریں گے۔

چیف جسٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔ عمران خان کے بعد باقی لوگوں کوعمارتیں ریگولرائز کرانے کا کہا جائے گا۔

عدالت نے قواعد پر پورا نہ اترنے والی کمپنوں کی لیزمنسوخ کرنے کا حکم دے دیا اور دس روز کے بعد لیز کی زمین پر تعمیرات مسمار کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔