فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ،سلمان خان اور کترینہ کیف کو یو اے ای فوج نے سکیورٹی فراہم کردی

فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ،سلمان خان اور کترینہ کیف کو یو اے ای فوج نے سکیورٹی فراہم کردی
کیپشن: تصویر بشکریہ بالی ووڈ ہنگامہ

ابو ظہبی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی حفاظت کے لیے یو اے ای کی فوج نے سکیورٹی فراہم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد ان کی جگہ بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے اور آج کل بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور کترینہ ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اومان کے سنگم پر واقع میزیاد بارڈرکسی بھی خطرے کے پیش نظر سلمان خان، کترینہ کیف اور فلم کی پوری ٹیم کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات کی فوج کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔