بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر
کیپشن: فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

خیال رہے نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 82 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میںحالیہ اضافے سے حکومت صارفین سے 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کرے گی۔