ابوظبہی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ابوظبہی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔


پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر اظہر علی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 57 تک پہنچا تو اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔57 رنز پر حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 147 رنز جوڑے۔

اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان سنچری نہ بناسکے اور  ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز بلال آصف نے جن کی اننگز صرف 12 رنز تک محدود رہی جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی 247 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر شاہ 28 رنز بنا کر مچل مارش کا نشانہ بنے ۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو مچل اسٹارک کا نشانہ بنے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی میر حمزہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیبسچگنی نے 3 اور مچل اسٹارک  نے 2 اور مچل مارش  ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور میر حمزہ نے  ڈیبیو کر کیا ،فخر زمان کو انجرڈ امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل،  اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ، میر حمزہ پر مشتمل ہے۔


ٹم پین کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دبئی ٹیسٹ کی گیارہ رکنی ٹیم ہی ابوظہبی ٹیسٹ میں جلوہ گر ہوگی۔کینگروز ٹیم عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، کپتان ٹم پین، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، نیتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔