حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، عمران خان

حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی پی ٹی آئی نظریے کو پہنچانے اور کامیاب کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی این ایس کے وفد  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد نے گزشتہ روز منگل کو وزیر اعظم سے ملاقات کی اور عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی  اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین معاون خصوصی افتخار درانی،سینیٹر فیصل جاوید اور انچارج سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجود تھے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا گیا کہ سابقہ ادوار کے میڈیا بقایاجات کی ادائیگیوں کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے جمہوری فروغ گڈ گورننس میرٹ یقینی بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کرینگے۔