وزیراعظم عمران خان کا دورہ بیجنگ سیاسی مسائل کی وجہ سے سست روی کا شکار

وزیراعظم عمران خان کا دورہ بیجنگ سیاسی مسائل کی وجہ سے سست روی کا شکار

اسلام آباد: پاکستانی حکام کی جانب سے توقع کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کاموں میں رفتار دوبارہ بحال ہوجائے گی۔


تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم آئندہ ماہ دورہ بیجنگ کے دوران متوقع طور پر صنعتی زون، ذراعتی تعاون اور مشترکہ معاشی گروپ سے متعلق فریم ورک کے حوالے معاہدے کریں گے۔ایک سینئر سرکاری حکام نے بتایا کہ امریکا اور مغربی میڈیا میں منفی تشریح کے باوجود عمران خان کا دورہ بیجنگ پاکستان میں سیاسی مسائل کی وجہ سے سست روی کے شکار ہونے والے سی پیک منصوبے کو دوبارہ تیز کرنے میں مدد دیگا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک معاہدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے جس کا آغاز خیبرپختونخوا میں پشاور کے نزدیک رکشئی کے مقام پر اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر سے ہوگا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ طور پر مشترکہ رابطہ کونسل (جے سی سی) کے سوشل سیکٹر مشترکہ ورکنگ گروپ کے دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ دونوں ممالک کے حکام ان دستاویزات کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہی ہیں۔


 واضح رہے کہ چین کے وزیر ِزراعت نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان ذراعت کے شعبے میں باہمی مفادات کو بڑھانے کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دونوں حکومتوں کی جانب سے اس شعبے میں تعاون کو ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے مترادف سمجھا جارہا ہے۔