کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، شاہدآفریدی ایک مرتبہ پھر ان ایکشن

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، شاہدآفریدی ایک مرتبہ پھر ان ایکشن

دبئی:شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے آٹھ فرنچائزز  کئی سابق اور موجودہ سٹارز کا چناﺅ کر چکی ہیں، دفاعی چیمپئن کریلا کنگز نے کرس گیل، عمران نذیر، سہیل تنویر، ایوان مورگن اور جنید خان کو جبکہ  پختونز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، کولن منرو، سہیل خان کو سیلیکٹ کیا ہے۔

مراٹھا عریبینز نے راشد خان، کامران اکمل، ایلکس ہیلز، ڈیوائن براوو   اور  لاستھ مالنگا  کو  جبکہ بنگال ٹائیگرز نے سنیل نارائن، جیسن روئے، آصف علی، مجیب الرحمان، مورنے مورکل، عامریامین، محمد نبی کو چنا ہے۔ اسی طرح راجپوتس نے برینڈن میک کولم، کرس لین، ریلی روسو، محمد شہزاد، محمد حفیظ، راحت علی اور شان مسعود، ناردرن واریرز نے ڈیرن سمی، وہاب ریاض، آندرے رسل، ڈیوائن سمتھ پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک، لیوک رونکی، محمد سمیع، عمر اکمل، انور علی اور حسن خان کو   اور کراچینز نے شین واٹسن، اینٹن ڈیوچ، محمد نواز، ڈیوڈ میلان، فواد احمد اور محمد عرفان کا چناﺅ کیا۔

وسیم اکرم مراٹھا، ڈینئل ویٹوری کریلا، ڈین جونز پختونز، سٹیفن فلیمنگ بنگال ٹائیگرز، ہرشل گبز  راجپوتس، روبن سنگھ ناردرن واریرز، مشتاق احمد پنجابی لیجنڈز اور ٹام موڈی کراچینز کی کوچنگ کریں گے۔