'نئے ڈومیسٹک سسٹم نے کھلاڑیوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا"

  'نئے ڈومیسٹک سسٹم نے کھلاڑیوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا


  کراچی: سابق کپتان جاوید میانداد کی نئے ڈومیسٹک سسٹم پر کڑی تنقید، کرکٹ لیجنڈ کہتے ہیں کھلاڑیوں کو مالی مسائل سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کرکٹرز کی بے روزگاری کے مسئلہ پر بورڈ سے بات کریں گے۔ جاوید میانداد نے نئے سسٹم کو اڑا کر رکھ دیا، کرکٹ لیجنڈ بولے یہاں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے باپ کا نہیں پوری عوام کا ہے۔ جاویدمیانداد نے کہا ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش نے کھلاڑیوں کو بے یارو مدد گار کر دیا۔ آپ نے لڑکوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا، کہا ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے بند ہونے سے کئی کھلاڑی بے روزگار ہوگئے، اس سلسلہ میں پی سی بی سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی سابق کرکٹرز نئے سسٹم پر سوالات اٹھا چکے ہیں