وزیراعظم کل کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم کل کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان قرضوں کی آن لائن درخواستوں کے لئے ویب سائیٹ کل لانچ کرینگے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، بینک آف خیبر کے تحت جوانوں کو فرضے دئیے جائینگے۔ 21 سے 45  سال کے مرد اور خواتین کو 10 ہزار سے 50 لاکھ روپے کے قرضے دینگے۔

 

عثمان ڈار نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار چاروں وفاق، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ آن لائن اپلائی کے بعد 30 سے 45 روز تک قرضہ کا حصول ممکن ہوگا۔ ایک گھرانہ سے ایک فرد کو قرضہ دیا جائے گا۔ ایک سال سے 8 سال کے دوران قرضہ کی واپسی ہوگی۔

 

عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر 250 کارباری آئیڈیاز دئیے گئے ہیں۔