کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :آرمی چیف

کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فو ج کے سپہ سالا ر نے ایک دفعہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنڑول کے دورے پر کہا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا دلیری سے سامنا کر رہے ہیں ،ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کرتے رہینگے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول کا دورہ کیا ،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوجی کی جوابی کارروائی پربریف کیا گیا۔

واضح رہے 5اگست کے بعد سے مودی سرکار نے 8لاکھ کشمیریوں کو ان کے گھروں میں قید کر رکھا ہے ،جہاں کھانے ،پینے اور ادویات کیلئے مریض تڑپ رہے ہیں ۔