مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے , پرویز خٹک

مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے , پرویز خٹک
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے ،  بند گلی میں جائیں گے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیر دفاع پرویز خٹک نے  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف احتجاج پر بات کرتے ہوئےکہا  کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، مذاکرات سے معاملات حل کریں گے۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن ملک کو نقصان ہوا تو ایکشن لینا پڑے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مولانا اپنا ایجنڈا ہمارے سامنے رکھیں، ڈکٹیٹر نہ بنیں اور جمہوری انداز اپنائیں۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعظم کو ہٹانا ہے جو ممکن نہیں، اگر یہی رویہ رہا تو پھر بات چیت کیسے ہوگی؟  پی ٹی آئی نے دھرنے میں اپنے مطالبات سامنے رکھے تھے۔ اگر مولانا مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو یہ ملک کیخلاف سازش ہوگی۔