پی ڈی ایم جلسہ،شہباز گل کا شرکا کو صاف پانی،ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم جلسہ،شہباز گل کا شرکا کو صاف پانی،ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کرنے کا اعلان

اسلام آباد:گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے آج ہونے والے جلسے میں شہباز گل نے تمام افراد کو حکومت کی جانب سے پینے کا صاف پانی،ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر مہیا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا  کہ  یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ہر حال میں اپنے عوام کی سہولت اور کورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچائؤ کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہو رہے ہیں۔

6aed2f6a05852285ea9aea0e93e803a1


واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہورہا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔


دوسری جانب  پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے  سیاسی قائدین کا روٹ فائنل ہوگیا ، مولانا فضل الرحمان   جامعہ اشرفیہ لاہور سے قافلے کی شکل میں  گوجرانوالہ   روانہ ہونگے ،مریم نواز بھی 2 بجے  کارکنوں  کے ہمراہ جاتی امرا سے چلیں گی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  لالہ موسیٰ   سے پریس کانفرنس کے بعد قافلے کے ہمراہ گوجرانوالہ روانہ ہونگے ۔


گوجرانوالہ جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاری مکمل ہوگیئں ،جلسہ گاہ کے اطراف میں کنٹینرز سے مکمل طور پر سٹیڈئم کو سیل کر دیا گیا ،جناح سٹیڈئم جلسہ گاہ کے تمام گیٹس بند کرکے صرف چار گیٹ کھولے گئے ہیں ،سکیورٹی کے لیے ایک سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی  پر معمور کیے گئے ہیں  جبکہ جلسہ گاہ میں لگائی جانے والی کرسیاں  کورونا  ایس او پی ایز کے تحت لگائی گئی ہیں۔