یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سماجی خدمات پر شنیرا اکرم کے معترف

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سماجی خدمات پر شنیرا اکرم کے معترف

اسلام آباد:معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سماجی کارکن شنیرا اکرم کے معترف ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر شاہ ویر جعفری  سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلین اہلیہ شنیرا اکرم کی سماجی خدمات پر ان کے معترف ہوگئے ہیں۔

انہوں نے شنیرا اکرم کی کراچی کے ساحل سمندر اور دیگر جگہوں کی صفائی بارے مہم کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایسے ہی محب وطن لوگوں کی ضرورت ہے جو بطور شہری اپنے فرائض کو جانتے ہوئے ملک کا خیال رکھیں اور شنیرا اکرم ان میں سے ایک ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا وسیم نے  اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت تنگ آچکی اوراس وقت انتہائی  پریشانی میں مبتلا ہونے کے ساتھ سخت اضطراب کے عالم میں ہوں، کیونکہ ہم ساحل کو بار بار صاف کرتے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ مسلسل شہر بھر کا کچرا

ہمارے سمندر اور سیوریج لائنوں میں پھینکا جارہا ہے جس سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب میں بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

6e6046e092f1db8eb8a7acf3d6066c07

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اپنی اہلیہ کے ٹوئٹ کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتے کے پہلے روز سی ویو پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی وی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا ہے اس تمام صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

f52617bb8f200611e5d2825cc46c510b

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور لوگ خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔ یہ بات بھی مانیں۔ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے وہ اب نصیحت کریں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔