حالات تبدیل ہوگئے،اب حکومت ہم سے این آر او چاہتی ہے:مولانا فضل الرحمان

حالات تبدیل ہوگئے،اب حکومت ہم سے این آر او چاہتی ہے:مولانا فضل الرحمان
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

لاہور:سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پر حکومتیں مسلط کردی جاتی ہیں،اسلام دشمن قوتوں اور فتنوں کو فروغ دیا جاتا ہے،پاکستان پاکستانیوں کا ہے مغربی آقائوں کا نہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی کا خیال نہیں رکھا جاتا،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑی آزمائش کےک دن ہیں،ہمیں ان حالات میں سوچنا ہے.

مدرسے کے طلبا  کو دوسرے علوم میں سیکھنے چاہئیں،اس میں کوئی اعتراض نہیں،دنیا میں سازشیں ہوتی ہیں،مرضی کی حکومتیں لائی جاتی ہیں.

یہ پارلیمنٹ معتبر پارلیمنٹ نہیں ہے،ناجائز پارلیمنٹ کو ہٹانے کیلئے جارہے ہیں،حالات تبدیل ہوگئے ہیں،اب حکومت ہم سے این آر او چاہتی ہے،یہ پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور عالمی دبائو کی وجہ سے وجود میں آئی۔