مجھے دمہ اور شوہر نک جونس کو شوگر کی بیماری ہے:پریانکا چوپڑا

مجھے دمہ اور شوہر نک جونس کو شوگر کی بیماری ہے:پریانکا چوپڑا

لاس اینجلس:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے خاوند نک جونس لوگوں سے ملنے جلنے سے متعلق انتہائی محتاط رہتے ہیں کیونکہ ہم دونوں کو صحت سے متعلق کچھ مسائل ہیں۔

f9ba4f062850467bdfd910365fbbdbbf

 پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ دمے کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ انکے شوہر کو شوگر کی بیماری ہے۔ اس وجہ سے ہم لوگوں سے ملنے اور بات چیت کرنے میں بہت احتیاط کرتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ کام کے حوالے سے گزشتہ کچھ ماہ اچھے رہے۔ لاک ڈائون کے دوران انٹرویوز اور وڈیولنک میٹنگز میں شرکت کرنے پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا کیونکہ انہیں ٹریفک میں پھنسنا نہیں پڑتا تھا۔

dd2b71272de783a0195d7e888c33afef

38 سالہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ لاس اینجلس میں رہتی ہیں اور انہوں نے لاک ڈائون کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔