پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

 سوات: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے اشکشام سے 27 کلو میٹر دور مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔