شہباز شریف نے مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے اپنا پورا سکواڈ ساتھ بھجوا دیا

شہباز شریف نے مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے اپنا پورا سکواڈ ساتھ بھجوا دیا
کیپشن: شہباز شریف اور حمزہ شہباز جلد ہمارے ساتھ ہوں گے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: شہباز شریف نے مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے اپنا پورا سکواڈ ساتھ بھجوا دیا حمزہ شہباز نے بھی اپنی گاڑیوں کا قافلہ مریم کے حوالے کیا ہے اس پر مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو میری کتنی فکر ہے اور جلد انشاء اللہ وہ دونوں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ 

مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے استقبال کیلئے 8 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہ شاہدرہ اور کالا شاہ کاکو استقبالیہ میں لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کریں گی۔ لیگی رہنما کا مرید کے میں استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا کامونکی میں  بھی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کے قافلے  کو لال چن دا قلعہ پر استقبال کر کے ریلی کی شکل میں پنڈال میں لےجایا جائے گا۔

06a1a4a4c94b21e8f771161367ed1c1a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a d4474031cb4ecba8cc9bd3174e384374