خرم دستگیر کا راستے کھلوانے کیلئے موٹر سائیکل پرسفر

خرم دستگیر کا راستے کھلوانے کیلئے موٹر سائیکل پرسفر


گوجرانوالہ:مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر  بند راستے کھلوانے کیلئے موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ گوجرانوالا پہنچ گئے،خرم دستگیر نے درخواست میں راستے کھولنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  راستے بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


 تفصیلات کے مطابق  خرم دستگیر راستوں کی بندش کے باعث موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچے اور درخواست جمع کرائی۔ن لیگ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنٹینر لگا کر کارکنوں کو روکا جا رہا ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے ، درخواست سابق صدر بار مرزا نور زمان کی طرف سے دائر کی گئی۔


 رٹ پٹیشن میں راستے کھولنے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ راستے بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ راستوں سیرکاوٹیں نہ ہٹائیں تو توہین عدالت کا کیس کریں گے، عمران خان آپ کے جانے کا وقت آگیاہے۔