چند ہفتوں میں موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، لیگی رہنما

چند ہفتوں میں موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، لیگی رہنما

گوجرانوالہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیں غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں لیکن نواز شریف نے کہا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور نواز شریف نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر اندھیروں کا خاتمہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کی اور نواز شریف کے دور میں آٹا 32، چینی 54 روپے کلو ملتی تھی اگر اس مہنگائی سے نجات حاصل کرنی ہے تو ہمارے اس مشن کا حصہ سب کو بننا ہو گا۔ 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ پاکستان عمران خان کی حکومت کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا اور اب ہم نے ووٹ کی عزت کو بحال کرنے کا عزم کر لیا ہے اور چند ہفتے میں موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔ 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا آج ہر پاکستانی مشکل میں ہے اور پاکستان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ صرف آزاد الیکشن چاہتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان نیازی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے کہ ملک میں مہنگائی کیسےہوگئی اور عمران خان کے دور میں بجلی کےبل دگنےکیوں ہوگئے ملک میں چینی 110 روپےفی کلوکیوں فروخت ہورہی ہے جو یہ کہتے تھے کہ ہماری حکومت آئی گی تو ملک میں خوشحالی آ جائے گی لیکن ان کی حکومت آنے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔ 

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرانوالہ نے میدان مار لیا ہے کیونکہ جتنے لوگ اسٹیڈیم میں موجود ہیں اس سے دو گنا باہر ہیں جبکہ یہ جمہوریت اور پاکستان کی فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے کیونکہ اس کی بنیاد کھوکھلی تھی، عوام ووٹ کی صورت میں امانت دیتے ہیں اس میں خیانت نہیں ہونی چاہیے آج ہم سب کا بیانیہ صرف یہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو جبکہ آج ایک آزاد الیکشن ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیا ہے اور آج سارا پاکستان حکومت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو راستہ دیا گیا اور آج ہمارے راستے روکےگئے لیکن نہ کنٹینر، نہ پولیس اور نہ ہی جبر ہمیں روک سکتا ہے جبکہ لاہور میں جلسے کی باری نہیں آئے گی اس سے پہلے ہی حکومت کا کام ہو جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا منہگائی نے ہماری کمر توڑ دی، بے روزگاری نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور یہ ہر بات کا الزام پچھلی حکومتوں پر لگاتے ہیں اور آپ نے 2 سالوں میں کیا کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے حکومت نے سوا 2 سال میں پاکستان کے عوام کو اذیت دی۔ راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو۔