سعودی عرب میں حکومت نے کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کو بڑی سہولت دے دی

سعودی عرب میں حکومت نے کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کو بڑی سہولت دے دی

ریاض : سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی ختم اور ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مکمل کرانے والوں کے لئے بڑی سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اب ماسک لگانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل سعودی عرب میں عوامی مقامات پر ماسک کے بغیر چلنے پھرنے پر پابندی تھی ۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق حکام نے کورونا ویکسینیشن مکمل کروانے والے افراد کو حرمین الشریفین میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

 سعودی حکومت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبوی  میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اورزائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔

کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد  ریسٹورنٹس اور سنیما ہالز جاسکیں گے اور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی بھی اجازت ہوگی ،حکومت سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں بھی جلد ختم کردے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے پر 17 اکتوبر سے ایس او پیز میں نرمی کا آغاز کیا گیا تھا ۔