برسوں انڈسٹری پررا ج اور کروڑوں کمانے والے امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

Amitabh Bachchan,Bachchan Family,Aishwarya Rai,Abhishek Bachchan

نئی دہلی:بالی ووڈ کے نامور اداکار اور برسوں انڈسٹری پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کی وصیت ان کی زندگی میں ہی سامنے آگئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی زندگی میں ہی وصیت کی تفصیلات شیئر کر دیں ،کروڑوں کے مالک امیتابھ بچن کی جائیداد کیسے تقسیم ہو گی ؟یہ ایک بڑا سوالیہ نشان تھا لیکن امیتابھ نے اس ایشو کو بھی اپنی زندگی میں حل کر دیا ۔

وصیت کے مطابق امیتابھ بچن کی جائیداد ان کے دونوں بچوں میں برابر ےتقسیم کی جائے گی ،جس میں ان بیٹی شویتا بچن اور ابھیشک بچن کو فی کس پندرہ پندرہ سو کروڑ روپے ملیں گے ،امیتابھ بچن تقریبا 3000 ہزار کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں ،جس میں ان کی کمائی کا بڑا حصہ فلموں کے علاوہ برانڈز کی تشہیر سے مشتمل ہے ، امیتابھ بچن ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے 6 سے 7 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان کے والد اور بالی وڈ کے مشہور لکھاری سلیم خان نے امیتابھ بچن کو ریٹائر ہونے کا مشوری دے دیا،سلیم خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔