سردیاں آتے ہی کورونا پھر آگیا ،ریکارڈ ہلاکتیں ،پوری دنیا میں ہلچل

Russia,Covid Cases,Vaccine


روس میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا نیاریکارڈسامنے آگیا ،روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی  گئیں۔

روسی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی تعداد تینتیس ہزار دو سو سے زائد رہی، روس میں اس وقت کورونا پابندیاں نہ ہونے کے برابر تھیں ،80 فیصد سے زائد آبادی ویکسی نیٹڈ ہونے کے باوجود روس میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

واضح رہے روس میں کورونا کے باعث 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

دوسری طرف دنیا میں بھر میں ویکسی نیٹڈ افراد کی شرح میں اضافے کے بعد کورونا پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں ،سعودی عرب میں بھی 100 فیصد تعداد کیساتھ مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے ،لیکن روس میں اچانک ہلاکتوں نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ۔