بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف اور کرینہ کی شادی کی تصاویر وائرل 

Kareen Kapoor,Saif Ali Khan,Weeding Pix

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی کی تصاویر ایک لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ،دونوں کی یہ تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب سیف اور کرینہ شادی کی 9 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

کرینہ اور سیف علی خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے مقبول جوڑی ہے ،کرینہ اور سیف شادی سے تقریبا 4 سال پہلے تک ایک دوسرے کے اچھے دوست رہے ،لیکن یہ دوستی دیکھتے ہی دیکھتے شادی کے بندھن میں بندھ گئی اور کرینہ نے اپنی عمر سے بڑے اور شادی شدہ شخص سے شادی کی ہاں کر کے سب کو حیران کر دیا تھا ۔

شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ شادی کے خوبصورت ڈریس میں موجود ہیں ، یہ تصویر کو کرینہ کی سیف علی خان کے ساتھ شادی کے موقع کی ہے،جس میں کرینہ دلہن بنی نظر آ رہی ہیں ،کرینہ نے شادی کے موقع پر لال رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا تھا ، میک اپ کو کم رکھتے ہوئے کرینہ نے کافی بھاری جویلری کے ساتھ ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا ہے۔

واضح رہے  کرینہ اور سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی تھی۔