امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر یقین رکھتا ہے: ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر یقین رکھتا ہے: ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

نیویارک: ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر یقین رکھتا ہے ۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی امریکی صدر جوبائیڈن کی پاکستان کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وضاحت ، کہا امریکی صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں ، محفوظ اور خوش حال پاکستان امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیموکریٹ کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان "دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے" کیونکہ اس ملک کے پاس "بغیر کسی ہم آہنگی کے جوہری ہتھیار" ہیں ۔

انہوں نے روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر بھی تنقید کی ، جو بائیڈن نے یہ بیان عالمی سطح پر بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا ۔ جو بائیڈن نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو ایسی جگہ پر لے جانے کی صلاحیت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی ۔

مصنف کے بارے میں