مختلف حلقوں سے بے ضابطگیوں کی خبریں آرہی ہیں: اسد عمر

مختلف حلقوں سے بے ضابطگیوں کی خبریں آرہی ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر کا کہنا ہے کہ خبریں آرہی ہیں مختلف حلقوں میں بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں حکومتی عملے کے اثر انداز ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ کراچی کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس اسپیشل برانچ کے لوگوں کے بیٹھنے کی اطلاع ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انتخابی مہم چلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ، الیکشن کمیشن بتائے اس نے رانا ثناء اللہ کی انتخابی مہم کا کیا نوٹس لیا ؟ الیکشن کمیشن نے اس پر کیا کارروائی کی ، سننے میں آیا صرف نوٹس لیا ہے ، الیکشن کمیشن بتائے کیا یہ نوٹس ہی رہے گا یا کارروائی بھی ہوگی ؟

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی آٹھ اور تین صوبائی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں