کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف، ملزموں نے تیر پر ٹھپہ لگایا 

کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف، ملزموں نے تیر پر ٹھپہ لگایا 
سورس: Twitter

کراچی: کراچی کے حلقہ این اے 237 میں مبینہ طور پر جعلی ووٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزموں نے تیر پر ٹھپہ لگایا۔ 

پریزائیڈنگ افسر مظہر بھٹی کا کہنا ہے کہ آسو گوٹھ میں لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے۔ ان افراد نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگئے جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا۔ 

پریزائیڈنگ افسر نے بتایا کہ تمام افراد فرار ہوگئے ۔ بیلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں