انسٹاگرام نے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروادیا

انسٹاگرام نے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروادیا

انسٹاگرام سماجی رابطے  کا  مقبول ترین پلیٹ فارم ہے .انسٹاگرام   کے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بھی میٹا کی ملیکیت ہے ۔ 

اس پلیٹ فارم پر  صارفین  ان صفحات کو فلو کرتے ہیں جو  ایسی تصاویر، ویڈیوز اور ریلز کا اشتراک کرنے دیتا ہے جن میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

 انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے  جس کی مدد سے صارفین اپنے خیالات اور لائکس چھپا سکتے ہیں۔

 آج ہم  آپ  لوگوں کی پوسٹس پر لائکس اور  کمینٹس کو چھپانے کا طریقہ  بتاتے ہیں ۔

یہ انتہائی آسان عمل ہے ۔ایسا کرنے کے لیےبس اپنے انسٹاگرام پروفائل پر جائیں، صفحہ کے اوپر  دائیں جانب تین لائن والے مینو پر ٹیپ کریں اور 'سیٹنگز' آپشن کا انتخاب کریں۔

 وہاں سے، 'پرائیویسی' سیکشن پر جائیں اور 'پوسٹس' پر ٹیپ کریں۔ اب آپ کو 'لائک اور ویو کی تعدادچھپائیں کا آپشن نظر آئے گا۔ اسے آن کردیں۔ اب  آپ کو دوسرے لوگوں کی پوسٹس پرموجود  شیئرز اور لائکس  کی  تعداد  نظر نہیں آئے گی۔