ضمنی انتخاب میں پنجاب سے مسلم لیگ ن کا صفایا 

ضمنی انتخاب میں پنجاب سے مسلم لیگ ن کا صفایا 
سورس: File

لاہور : پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے مقبولیت میں ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے ۔ قومی اسمبلی کی دو سیٹیں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے خالی کی تھیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی تینوں نشستیں مسلم لیگ ن کی ہی تھیں۔ 

مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں خانیوال اور بہاولنگر میں اپنی چھوڑی ہوئی نشستوں پر شکست ہوئی ہے جبکہ شیخوپورہ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے۔ فیصل آباد اور ننکانہ میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں بھی ن لیگ ہار گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں