پی ٹی آئی کے کارکنوں کوبڑی  جیت پر  شاباش دیتا ہوں،پرویز خٹک

 پی ٹی آئی کے کارکنوں کوبڑی  جیت پر  شاباش دیتا ہوں،پرویز خٹک

اسلام آباد :   آج پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کو بدترین شکست سے دو چار کیا ،سابق وزیر دفاع پرویز خٹک  نے  نیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے کارکنوں کوبڑی  جیت پر  شاباش دیتا ہوں۔

 پی ٹی ائی کے  لانگ مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا  لانگ مارچ کے بارے میں عمران کسی کو نہیں بتاتے، مجھے بھی  لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے ۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک  نے کہا کارکنوں نے صحیح معنوں میں اپنے آپ کو عمران کا سپاہی ثابت کیا ہے ،اصل شکست پی ڈی ایم کو ہوئی ہے ، خیبر پختونخوا میں پارٹی کا بڑا ووٹ بینک ہے ۔ صوبے کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔