مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہارے ، عوام کا فیصلہ ہے ، تسلیم کرتا ہوں: عابد شیر علی 

مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ہارے ، عوام کا فیصلہ ہے ، تسلیم کرتا ہوں: عابد شیر علی 
سورس: File

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے این اے 108 فیصل آباد سے امیدوار قومی اسمبلی عابد شیر علی نے شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ 

عمران خان سے شکست کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہ وں کہ ہار کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بل ہیں۔  اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

عابد شیر علی نے کہا کہ ہار اور جیت الیکشن میں ہوتی ہے ۔ آج کی ہار عوام کا فیصلہ ہے جسے میں کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں