”ڈیلیٹ فار ایوری ون“ واٹس ایپ کا نیا فیچر

”ڈیلیٹ فار ایوری ون“ واٹس ایپ کا نیا فیچر

لندن: اکثر اوقات ہم واٹس ایپ پر غلطی سے ایسے پیغامات بھیج دیتے ہیں جو شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اور ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اگلے فرد کے دیکھنے سے قبل انہیں ختم کر دیا جائے۔

اسی لئے واٹس ایپ نے ”ڈیلیٹ فار ایوری ون“ نامی فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بھیجے گئے پیغام کو پڑھنے سے قبل دوسروں کے فون سے غائب کیا جا سکے گا۔

صارف کے پاس 5 منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکے گا تاہم یہ بھی اسی صورت میں ممکن ہوگا جب موصول کرنے والے نے اسے اوپن نہ کیا ہو۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اس وقت آزمائش کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور بہت جلد یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔یہ فیچر ہر طرح کے واٹس ایپ پیغامات بشمول ٹیکسٹ، تصاویر، وڈیوز، جی آئی ایف، دستاویزات اور اسٹیٹس رئیپلائی پر کارآمد ثابت ہوگا۔