مگر مچھ کا حملہ، معروف برطانوی صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

مگر مچھ کا حملہ، معروف برطانوی صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کولمبو: غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا ہے۔ آنجہانی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔ 25 سالہ پال میککلین ایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگر مچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

صحافی پال مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015ء میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔ اخبار نے پال مککلین کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں