واٹس ایپ مسیج پر توہین رسالت کے ملزم کوسزائے موت کا حکم

واٹس ایپ مسیج پر توہین رسالت کے ملزم کوسزائے موت کا حکم

لاہور:توہین رسالت کا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرا ئے عا لمگیر سید عرفان حیدر نے توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت سنا دی اور 3لاکھ روپے نقد جر ما نے کی سزا کا حکم بھی سنایا۔ سرا ئے عا لمگیر کے علاقہ یعقوب آ باد کے ملزم ندیم مسیح نے گذشتہ سال بذریعہ واٹس اپ توہین رسالت ، تو ہین صحا بہ مسیجز کئے تھے ۔ ندیم مسیح کے ان پیغامات کی اطلاع اس کے دوست نے دی تھی جس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

پو لیس تھا نہ سٹی سرا ئے عا لمگیر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے کیس کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرا ئے عا لمگیر سید عرفان حیدر نے ڈسٹرکٹ جیل گجرا ت میں ٹرائل کیا اور ساڑھے دس ماہ بعد تو ہین رسالت کا فیصلہ سنا دیا۔

جر مانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال مزید قیدسخت بھگتنا ہو گی۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔