چینی خاتون نے طویل ترین پلکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

چینی خاتون نے طویل ترین پلکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ: چینی خاتوں کا ایسا ریکارڈ جس کا شاید آپکویقین نہیں آئے گا،چین کی ایک خاتون فویل ترین پلکیں رکھتی ہیں، خاتون کی پلکیں 5 انچ لمبی ہیں اور گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں طویل ترین پلکوں کا اعزاز حاصل ہے۔

مرد ہو یا خاتون، پلکوں کی اوسط لمبائی 0.8 سینٹی میٹر سے 1.2 سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے لیکن 49 سالہ یوجیانکشیا کی پلکیں 12.4 سینٹی میٹر طویل ہیں جو قریباً 5 انچ کے برابر ہے۔ 2018 کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا بھر سے 500 افراد نے طویل ترین پلکوں والی اپنی تصاویر بھیجیں لیکن ان میں سے کوئی بھی یو کے قریب بھی نہ پہنچا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر ان کی پلکوں کی لمبائی 28 جون 2016 کو نوٹ کی گئی تو وہ 12.4 سینٹی میٹر لمبی تھیں اور وہ ان کے ہونٹوں تک جاپہنچتی ہیں۔ 

یو کے مطابق ان کی پلکیں اب بھی بڑھ رہی ہیں اور 2013 میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب تک ان کی پلکیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور وہ گلاب کی 1600 سے زائد اقسام اگا چکی ہیں ۔